28 دسمبر، 2016، 11:14 AM

امریکہ نے ترک صدر کے الزام کو مضحکہ خیز قراردیدیا

امریکہ نے ترک صدر کے الزام کو مضحکہ خیز قراردیدیا

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ترک صدر اردوغان کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کا امریکہ پر شامی دہشت گرد گروہوں کی مدد کا الزام مضحکہ خیز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ترک صدر اردوغان کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کا امریکہ پر شامی دہشت گرد گروہوں کی مدد کا الزام مضحکہ خیز ہے۔امریکہ شام مخالف گروہوں کو طیارہ شکن میزائل فراہم نہیں کررہا ہے۔  اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ امریکا شام میں سرگرم باغی گروپوں سمیت داعش اور کرد باغیوں کو اسلحہ اور مدد فراہم کررہا ہے۔ ادھر روس کا بھی کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کو خطرناک ہتھیار فراہم کررہا ہے جس سے روسی فوج کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

News ID 1869317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha